گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021پر دستخط کردئیے

لاہور (لاہورنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021پر دستخط کردئیے ۔گورنر پنجاب نے کا بینہ کے منظور شدہ آرڈیننس پر دستخط کرکے نئے نظام کے نفاذ کا حتمی عمل مکمل کر دیا۔

پنجاب میں نافذ نیا بلدیاتی نظام سے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا ۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ کررہے ہیں ۔ ادارو ں کی مضبوطی تحر یک انصاف کی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ بااختیار بلدیاتی ادارے وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے جو پورا ہورہا ہے۔

پہلی دفعہ عوام اپنے میئرز کا انتخاب بھی براہ راست اپنے ووٹ سے کریں گے۔ میئرز کو اہم اداروں کی سربراہی بھی نئے نظام کے تحت منتقل کر دی گئی ہے ۔پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہونگے، میٹرو پولٹین کے میئر ز اور ڈسٹرکٹ کونسلز کے ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راہ عوام منتخب کریں گے۔

پنجاب میں گیارہ میٹروپولٹین کارپوریشنز ہوں گی ‘لاہور میں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔