A95اسمارٹ

اوپو نے بہترین ڈیزائن کا حامل جدید ترین A95اسمارٹ فون متعارف کرادیا

لاہور(لاہورنامہ) بین الاقوامی سطح پر معروف اسمارٹ فون برانڈ اوپونے نئی Aسیریز کے اسمارٹ فون OPPO A95پاکستان میں متعارف کرادئیے۔ جس میں OPPOکی Aسیریز کی تمام خصوصیات موجود ہیں.

A95نوجوانوں، عمدہ مزاج کے صارفین کی روز مرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نیا اسٹائلش ڈیزائن کا اسمارٹ فون تیار کیا گیا ہے۔ OPPO A95خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ فون پاکستان بھر میں دستیاب ہے جس کی تعارفی قیمت 41,999روپے رکھی گئی ہے۔

OPPO A95میں دیر تک بات کرنے کیلئے بڑی 5000mAhکی پائیدار بیٹری موجود ہے جو 33Wکے فلیش چارجر سے فوری طور پر چارج ہوسکتی ہے جو طویل عرصے سے قابل استعمال رہتی ہے۔ OPPOکے منفردGlow ڈیزائن کے باعث فون کودیتا ہے ایک اسٹائلش ڈیزائن جو نہ صرف دیکھنے میں بہت جازب نظر ہے بلکہ استعمال میں آسان اور پائیدار ہے۔ اس فون میں AMOLED FHD+ڈسپلے ہے جو دیکھنے والے کو پورا دن آنکھوں کو نقصان پہنچائے بغیر بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

یہ فون طاقتور ترین Qualcomm® SnapdragonTM 662پروسیسر سے لیس ہے جو OPPO A95استعمال کرنے والوں کو ہمیشہ بلا تعطل بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ سسٹم بوسٹر سے اس تجربہ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جو کہ سسٹم کی سطح پر آپٹیمائزیشن کا ایک مجموعہ ہے جو یقینی بناتا ہے کہ فون بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین پرفارمنس کے ساتھ چلتا رہے۔ OPPO A95میں 8GB RAM + 128 GBکی ROMکنفیگریشن دستیاب ہے ، جبکہ RAMکی Expansionٹیکنالوجی سے فون میں غیر استعمال شدہ ROMکو کسی بھی وقت ضرورت کے مطابق RAMمیں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

OPPO A95 طاقتور 5000mAhکی بڑی بیٹری اور 33Wفلیش چارجر کے ساتھ آتا ہے جو اس اسمارٹ فون کو صرف 72منٹ میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صرف 5منٹ کے چارج پر صارف 1.8گھنٹے کی یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جبکہ5.7گھنٹے تک وائس کال پر گفتگو کرنے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز کیلئے OPPO A95میں ڈیوائس کی پشت پر 48میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ سیٹ نصب ہے۔ A95کا 16میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ OPPO کی مصنوعی ذہانت (AI) بیوٹیفیکیشن اور فرنٹ نائٹ موڈ فیچر کے ساتھ اب پہلے سے زیادہ واضح اور جازب نظر سیلفی لینا بہت آسان بناتاہے۔

مزید برآں ، اس اسمارٹ فون کی تیاری گرد و غبار اور پانی سے بچاؤ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے جسے IPX4ریٹنگ دی گئی ہے۔ جبکہ اس کی پائیداری کی جانچ کیلئے اس فون کو طرح طرح کے ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے جس میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء، مختلف طرح کی سطحوں پر رگڑ اور کپڑوں کی اقسام شامل ہیں۔

OPPO A95کی ایک اور خصوصیت اس کا 6.43انچ کا ڈسپلے ہے جو 90.8فیصد کی باڈی کے مقابلے اسکرین کی شرح کے ساتھ اعلیٰ معیار کا 2400 x 1080ہائی ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔ تاہم 5000mAhکی بڑی بیٹری ہونے کے باوجود فون صرف 7.95ملی میٹر پتلا اور وزن میں صرف 175گرام ہے۔

OPPO A95پر Color OS 11.1کی مؤثر بنیاد فراہم کی گئی ہے FlexDropمختلف اقسام کی ایپ کے درمیان ملٹی ٹاسک کو آسان بنانے کیلئے مختلف ایپس کی ونڈو کے سائز کو تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گیم اسپیس ، گیم اسسٹنٹ، گیم فوکس اور بلٹ جیسے نوٹیفیکیشن کی خصوصیات ہیں جو گیم کھیلنے کے تجربہ کو بلا رکاوٹ ، نہایت عمدہ اورپر لطف بناتے ہیں۔