شہباز شریف

شہباز شریف کی آشیانہ ریفرنس میں عدالت پیشی، کارروائی 20 دسمبر تک ملتوی

لاہور( لاہورنامہ)احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ کرایا گیا جس پر نیب نے عدالت میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ فاضل عدالت نے نیب کی استدعا پر کارروائی 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔