پولیو کا خاتمہ

نئی نسل کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کا خاتمہ نا گزیر،پروفیسرالفرید ظفر

لاہور(لاہورنامہ) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ نئی نسل کو معذوری سے بچانے اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے پولیو جیسے خطرناک مرض کا خاتمہ نا گزیر ہے .

اور اس مقصد کے لئے حکومت اور محکمہ صحت کے علاوہ ہم سب کو بحیثیت قوم اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی اور عوام کو آگے بڑھ کر میڈیکل کمیونٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے قائم کردہ کانٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیو مہم کے لئے جنرل ہسپتال میں مختلف شعبوں میں 6کانٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ایک موبائل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو 13سے18دسمبر تک مقررہ اوقات میں کام کرتے رہیں گے اوریہ ٹیم ہسپتال میں گھوم پھر کو وہاں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گی۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اس قومی فرض کی تکمیل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ ایک بچے کے معذور ہونے سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اوراس کی یہ معذوری آنے والی نسل کے لئے بھی خطرے اور پریشانی کا باعث ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ریاض حفیظ، ڈاکٹر لیلی شفیق،ڈاکٹر عبدالعزیز، انور سلطانہ و دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے سٹاف کو ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ جنرل ہسپتال میں 5سال تک کی عمر کا آنے والا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ اس مہم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے۔

انہوں نے ایمرجنسی، آ ٹ ڈور اور دیگر شعبوں میں قائم کانٹرز کا جائزہ لیا اور عملے کو تاکید کی کہ وہ اس فریضہ کو انسانی خدمت اور عبادت سمجھ کر اد اکریں کیونکہ پولیو سے بچا ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کا سوال ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے اس امر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہ بعض علاقوں میں پولیو ورکرز کو مختلف پریشانیوں اور خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بطور ذمہ دار شہری ہمیں پولیو ورکرز سے نہ صرف تعاون کرنا چاہیے بلکہ جس قدر ممکن ہو سکے ان کے لئے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔