ڈاکٹر فیصل سلطان

مارچ تک پورے پنجاب میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عالمی صحت کوریج ڈے منایا گیا ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق جس کا مقصدصحت کے مساوی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھاتاکہ ہر شہری تک صحت کی تمام تر بہتر اورمناسب سہولیات کی رسائی ممکن ہوسکے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل نے یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے دن پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) پر دستخط کر رکھے ہیں، 2030 تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ عوام کو بیماریوں سے بچانا بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کا دایرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے،

خیبرپختونخوا فاٹا تھرپار ازاد جموں کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ مارچ تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔