لاہور(لاہورنامہ) پاکستان میں شدید دھند کے باعث جہاں موٹرویز اور ائیر پورٹ بند ہیں وہی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث ٹرینیں 1 گھنٹہ 45 منٹ سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، قراقرم، پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس دھند کے باعث 2 گھنٹے لیٹ ہیں۔
کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔