اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں3لاکھ کے قریب افغان شہری موجود ہیں ،افغان شہریوں سے درخواست کریں گے کہ 3ماہ میں افغانستان چلے جائیں۔
وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کو ٹریک اینڈ ٹریس کیا جاسکتاہے ،افغان شہریوں سے درخواست کریں گے کہ3ماہ میں افغانستان چلے جائیں بارڈر کھول دیں گے ،افغان شہریوں کی بڑی تعدادپاکستان آئے گی، افغان شہریوں کویقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کی مددضرور کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اواٰئی سی اجلاس ہورہاہے جس میں میکنزم طے کیاجائیگا امیدہے اوآئی سی اجلاس سے افغانستان کیلئے مثبت پیغامات آئیں گے چاہتے ہیں افغانستان سے متعلق ایک فنڈ بنا سکیں جس میں تمام اسلامی ممالک حصہ ڈالیں اورافغانستان کی مددکریں، فنڈزکے ذریعے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹ سکیں افغانستان کے9ملین ڈالر بیرون ملک ہیں جو منجمد ہیں ہم چاہتے ہیں اسلامی ممالک افغانستان کی مددکریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اچھے طریقے سے انتظامات نہیں کرسکے جس کا ادراک ہے ،حکمران جماعت کاضمنی الیکشن ہارنا یقیناً فکر کی بات ہوتی ہے پی ٹی آئی کوالیکشن پالیسی کو ریویو کرنے کی ضرورت ہے ،بلیم گیم کے بجائے ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہیے ،ضمنی الیکشن کے بعدبلدیاتی انتخابات بھی آرہے ہیں ،آئندہ الیکشن کی بھی تیاری کرنا ہوگی ،الیکشن پالیسی کو بہتر کرنا ہو گا۔