آرٹسٹ سپورٹ فنڈ

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے پروگرام کے تحت طبی بنیادوں پر آرٹسٹوں میں چیک تقسیم

لاہور (لاہورنامہ) حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے پروگرام کے تحت طبی بنیادوں پر آرٹسٹوں میں چیک تقسیم کئے گئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے آرٹسٹو ں میں چیک تقسیم کئے۔

میڈیکل کی بنیادوں پر 75آرٹسٹو ں میں 50،50ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔آرٹسٹوں نے دل کھول کر حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی۔