فزیو تھراپی

نور انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہور میں فزیو تھراپی کے مریضوں کیلئے فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

لاہور(لاہورنامہ) نور انٹر نیشنل یونورسٹی کے فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ نے 17دسمبر2021کو فزیو تھراپی کے مریضوں کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس ہیلتھ کیمپ میں بہت سے مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا ۔

نور انٹر نیشنل یونیورسٹی
نور انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہور میں فزیو تھراپی کے مریضوں کیلئے فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

سپروائزری فیکلٹی میں ڈاکٹر بلال عمر (سربراہ ، ڈی پی ٹی ڈیپارٹمنٹ)، لیکچرار ڈاکٹر طیبہ ناز، کلینیکل فزیو تھراپسٹ، ڈاکٹر محمد طاہراور ڈی پی ٹی کے طلبا شامل تھے۔ لاہور کے گردو نواح سے آئے ہوئے کل 45مریضوں کا علاج کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہت اچھا ثابت ہوا ۔ ڈیپارٹمنٹ آف فزیو تھراپی، نور انٹر نیشنل یونورسٹی مستقبل میں بھی کمیونٹی کی خدمت اور لوگوں کی صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتا رہے گا۔