لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات کی.
وفد کا اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا. آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے لئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے بتای کہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی کمیشن بنایا جارہاہے۔ مینارٹی رائٹس کمیشن کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے رواں مالی برس اقلیتوں کیلئے بجٹ میں 5 گنا اضافہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور بھی اس موقع پر موجود تھے.