جنوبی لاہور

انصاف یوتھ ونگ جنوبی لاہور کی نوٹیفکیشن تقریب، نو جوانو ں کی بھر پور شرکت

لاہور(لاہورنامہ)انصاف یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے دفتر والٹن کینٹ میں نوٹیفکیشن تقریب منعقد ہوئی جس میں یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی.

انصاف یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے صدر رانا عثمان عارف، سینئر نائب صدر سید حماد حسین واسطی، جنرل سیکرٹری رانا اظہر نواز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نجیب خان، نائب صدر حاشر خان درانی، نائب صدر تیمور قاسم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسرار مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قیصر نقوی،انفارمیشن سیکرٹری ذاہد نبی گل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رانا احمد عابد ،سیکرٹری فنانس کلیم اللہ ، سیکرٹری میڈیا ارسلان نعیم، سیکرٹری سوشل میڈیا احمد پاشا نے مختلف یونین کونسل کے نوجوان کو نوٹیفکیشن جاری کئے.

ے کنونشن میں فوکل پرسن یوتھ ونگ پاکستان خواجہ شمس،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اظہر مشوانی ، صدر سنٹرل پنجاب گلریز اقبال،جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب منیب وارث ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کاشف معراج اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل احد عامر اعوان ،صدر شمالی لاہور عمار بشیر،سنیئر نائب صدر شمالی لاہور عمران کھوکھر اور ممبرشپ سیکریٹری سینٹرل پنجاب رائے نقی عباس نے جنوبی لاہور کے مختلف پی پی اور یوسی کے نوجوان میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔

فوکل پرسن یوتھ ونگ جواجہ شمس نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان اپنا حوصلہ بلند رکیں ان شا ء اللہ بلدیاتی انتخابات میں یوتھ بھرپور حصہ لے گی۔یہ الیکشن نوجوانوں کا الیکشن ہے ۔سینٹرل پنجاب جنرل سیکریٹری منیب وارث نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر الیکشن کے لیے تیار ہے ۔
ان شائاللہ نوجوان کو بھرپور نمائندگی ملے گی۔صدر سنٹرل پنجاب یوتھ ونگ گلریز اقبال نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ان شا ء اللہ لاہور کو عمران خان کا بازو بنیں گے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل احد عامر اعوان کا کہنا تھا کہ آپ نوجوان ملکر لاہور میں تحریک انصاف کو مضبوط بنائیں گے پنڈال نوجوانوں سے بھرا ہوا تھا وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے یوتھ ونگ پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پارٹی کا ہراول دستہ ہے .
یوتھ ونگ ہر میدان میں پارٹی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔پہلے فیز میں 25یونین کونسل کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔