لاہور (لاہورنامہ)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات سے دلی صدمہ ہوا ہے۔
امراض خون کے علاج معالجے میں ڈاکٹر طاہر شمسی مرحوم نے اپنا نام پیدا کیا۔ڈاکٹر طاہر شمسی مرحوم کی طبی شعبہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹرطاہرشمسی نے جدیدعلوم کے ذریعے طب کی دنیامیں نئی راہیں متعارف کروائی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔