لاہور( لاہورنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں آج ( جمعرات) سے تعطیلات کا آغاز ہوگا، حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں دو مراحل میں تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پنجاب کے 24 اضلاع میں آج23 دسمبر سے 6 جنوری جبکہ12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ لاہور ، قصور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں آج 23دسمبر سے6جنورک تک تعطیلات ہوں گے .
جبکہ ضلع جہلم، میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں 3جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔