بشپ لاہور چرچ آف پاکستان

الحمراء میں کرسمس کی نما ئش، افتتاح بشپ لاہور چرچ آف پاکستان جمیل عرفان نے کیا

لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں بھی کرسمس کی تقریبات کو شاندار انداز میں منایا جا رہا ہے۔اس مناسبت سے ایک نمائش کا انعقاد الحمراء آرٹ گیلری میں کیا گیا۔

نمائش میں معروف آرٹسٹ شفیق شاد خان کے ہولی بائبل پر مبنی خطاطی کے فن پارے آویزاں کئے گئے۔نمائش کا افتتاح بشپ لاہور چرچ آف پاکستان جمیل عرفان اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کیا۔نامور آرٹسٹ شفیق شاد خان نے مہمانون کو اپنے بنائے ہوئے فن پارے دیکھائے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقا ر علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری اقدار میں اقلیتوں کے مکمل تحفظ کی روایات قابل فخر ہیں۔الحمراء خطاطی کے فن کو فروغ بخش رہا ہے،آرٹسٹ کا کام قابل ستائش ہے۔ بشپ لاہور چرچ آف پاکستان جمیل عرفان نے آرٹسٹ شفیق شا د خان کو انکے اچھے کام پر مبارکباد دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کروائی۔

نمائش 24دسمبر تک جاری رہے گی،آرٹسٹ شفیق شاد خان اپنی یہ 130ویں سولو نمائش کر رہے ہیں جس میں 73 فن پارے دیکھنے والوں کے لئے رکھے گئے ہیں۔