اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی از سر نو تعمیر کے نئے منصوبے کا افتتاح کر دیا ، ترلائی، ترنول، جی نائن اور منڈی موڑ میں پناہ گاہیں قائم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے احساس ٹیم، سی ڈی اے، این سی اے اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے نئی ماڈل پناہ گاہوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔