لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی مفادات داو پر لگا کر ملک دشمنی کررہی ہے،کر پٹ سیاستدان وزیراعظم عمران خان کیخلاف سازشوں کے جال بن کر کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے.
وزیراعظم عمران خان جناح کے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ(ن)لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہے جبکہ پیپلز پار ٹی پنجاب سے پہلے ہی ختم ہو چکی تھی آ ئندہ انتخابا ت میں سند ھ میں بھی اس کا صفا یا ہو جائیگا .
وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی او ر اگلے عام انتخابات میں بھی بھرپور اکثریت سے فتح یاب ہو کر وفاق اور تمام صوبوں میں حکومت تشکیل دے گی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بیان بازی عوام پر اثر انداز نہیں سکتی، انہیں ملک و قوم کا ذرا سا بھی احساس ہے تو اپنی کرپٹ قیادت سے مطالبہ کریں کہ وہ لوٹی گئی قومی دولت سرکاری خزانے میں فوری جمع کرائے۔