فرخ حبیب

قائد اعظم کی پوری زندگی جرات، ان تھک محنت اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی، فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، پختہ عزمِ اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی۔

ہفتہ کو قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ قائد اعظم کی زندگی نوجوان نسل کے لئے پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، پختہ عزمِ اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی۔