لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ایک مینجمنٹ بورڈ بنایا گیا ہے،جو کمپنیوں کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے، اچھی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جبکہ کمزور پرفارمنس دینے والی کمپنیوں کو بہتر کارکردگی کا موقع دیا جاتا ہے اور افسران کی سرزنش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3کمپنیاں ڈویلپمنٹ کی ہیں، انرجی ڈیپارٹمنٹ کی پانچ ہیں، انڈسری کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کی چار ہیں، لائیوسٹاک کی دو ہیں اور بہت سی کمپنیاں جن میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسپورٹ ، لیبر، پاپولیشن ویلفیئر کی ایک ایک کمپنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اچھی کارکردگی کی حامل کمپنی ہے ان میں قائد اعظم سولرپاور انرجی ڈیپارٹمنٹ اس کے اندر پنجاب کیٹل مارکیٹنگ کمپنی ہے، اس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ ہے، پنجاب ماڈرن بازار مینجمنٹ کمپنی شامل ہے جبکہ جن کی پرفارمنس ناقص بتائی گئی ہے ان کمپنیوں میں پنجاب لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ،فیصل آباد پارکنگ کمپنی لاہور پارکنگ کمپنی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ہے.