رانا ثناء اللہ

میاں نواز شریف کی اگلے سال تک واپسی ہوگی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے، میاں نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی، ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال لانگ مارچ، مہنگائی مارچ اور جلسے جلوس ہوں گے، پوری قوم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مشکل کا حل یہی دیکھا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور لیڈ کریں۔رانا ثناء نے کہا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے،میاں نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے۔