وزیراعلیٰ پنجاب نے عبدالستار ایدھی (گلاب دیوی ہسپتال) انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلاب دیوی ہسپتال کے قریب فیروز پور روڈ پر عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا.

عبدالستار ایدھی
وزیراعلیٰ پنجاب نے عبدالستار ایدھی (گلاب دیوی ہسپتال) انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

اس انڈرپاس کی تعمیر پر 65 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جبکہ انڈر پاس کے ساتھ 50 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے فلائی اوور بھی بنایا جا رہا ہے۔
فل ہائٹ تھری لین انڈر پاس کھلنے سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔

عبدالستار ایدھی (گلاب دیوی ہسپتال) انڈر پاس
وزیراعلیٰ پنجاب نے عبدالستار ایدھی (گلاب دیوی ہسپتال) انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

ایندھن کی مد میں تقریبا 6 کروڑ روپے سالانہ بچت ہو گی- منصوبے میں مجموعی طورپر بڈنگ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے بچائے گئے۔ انڈر پاس کی تعمیر سے جہاں عام شہری مستفید ہوں گے وہاں 4 بڑے ہسپتال گلاب دیوی، چلڈرن، سوشل سیکورٹی اور جنرل ہسپتال کے ہزارو ں مریضوں کو بھی آسانی ہو گی۔