اسلام آ باد (لاہورنامہ ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ منی بجٹ موجودہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی بدولت آرہا ہے۔
جمعرات کو احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریروں میں کہا منی بجٹ آئیگا ، بجٹ تخمینہ غلط تھے،ٹیکس وصولیوں میں مناسب اضافہ نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ دوگنا کر کے ملک کو قرضوں میں دھنسایا،معیشت بحال نہ کر سکے،تباہ کن ڈیویلیویشن اور شاہانہ اخراجات کیے۔