ہمایوں اختر خان

پی ٹی آئی کی قیادت میں نیا سال گزرے ہوئے سالوں سے بہت بہتر ہوگا، ہمایوں اختر خان

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے انہیں اصل حقائق سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں.

پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجودوزیر اعظم عمران خان کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوئے اور پاکستان بہت جلد عظیم ملک بنے گا ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا سال گزرے ہوئے سال سے بہتر بہوگا .

اصلاحات کے مراحل مکمل ہونے پر دنیا کی کوئی طاقت ہماری معیشت کو ٹیک آف سے نہیں روک سکے گی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے ۔

جیسے جیسے معیشت مضبوط ہو گی اس کے اثرات عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں طو رپر نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران ہمارے لئے ورثے میں مسائل کے پہاڑ چھوڑ کرگئے اور اس کے ساتھ یہ امیدیں بھی لگائے ہوئے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا لیکن وزیر عظم عمران خان نے اپنے عزم سے ان کی منفی امیدوںاور سوچوں پر پانی پھیر دیا ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے نہ صرف پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ آج ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں ، سابقہ حکمرانوں کی کھودی گئی کرپشن کی نہروں کے آگے بندباندھ دیا ہے اور وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ کرپشن کے لفظ کوبھی بھول جائیں گے ۔