ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرن

صحت کارڈ کا اجرا سے شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی، پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(لاہورنامہ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے نیا پاکستان” قومی صحت کارڈ” کو سال2022 کا بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انقلابی اقدام سے ا ب کسی بھی مریض کو علاج معالجے کے لئے سفارش کا سہارا یا قرضہ نہیں لینا پڑے گا.

جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں امیر و غریب کو بلا امتیاز معیاری طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔اسی طرح ماضی میں غریب لوگ نجی ہسپتالوں میں علاج کرانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے لیکن اب ان کے لئے نیا پاکستان” قومی صحت کارڈ” کا اجراء تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا اور ان کی مشکلات میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرالفریدظفرنے جنرل ہسپتال میں نیا پاکستان” قومی صحت کارڈ” سے متعلق افراد کو مکمل رہنمائی فراہم کرنے کے لئے گریڈ19کے ڈاکٹر ریاض حفیظ کو کو آرڈینیٹر مقرر کر دیاہے جو ہسپتال میں آنے والے لوگوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے پابند ہوں گے اور اس سے متعلقہ امور کی نگرانی کرینگے ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ڈاکٹر ریاض حفیظ کو ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ کارڈ سسٹم کے حوالے سے بہترین نتائج سامنے لائیں اور اس سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے بھرپور مہم شروع کریں .

تاکہ نیا پاکستان” قومی صحت کارڈ” سے شہری بڑی تعداد میں مستفید ہو سکیں۔ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہیلتھ کارڈ سسٹم کے درست اور بر وقت استعمال کو یقینی بنائیں اور حکومت کی طرف سے دی گئی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔