عرب ممالک

عرب ممالک میں نسوارکے ساتھ کا سفرجرم قرار

کراچی(لاہورنامہ)نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفرجرم قراردے دیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطٰی میں نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفرجرم ہوگا۔ کسی بھی مسافرسے نسواربرآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کوعرب ممالک نسوارنہ لے کرجانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائیرپورٹس پربینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔