اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی یتیموں کی پناہ گائیں قومی جماعتیں نہیں کہلاتی ۔
انہوں نے کہاکہ قومی جماعتیں آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں نہیں آتیں ،طرح طرح کے پیوند لگا کر ”قومی جماعت” نہیں بنائی جاتیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ کو قومی سیاسی جماعت کہنے کے لئے آپ کی جیسی ہی ڈھٹائی اور بے شرمی درکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ساری پارٹیوں میں حاضری لگوانے والوں کے لئے پی ٹی آئی ”عارضی پناہ گاہ” ہے قومی جماعت نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پرچیوں،سفارش، بھرتی کوٹے سے فیض یاب ہونے والے کچھ عرصے بعد بے روزگار اور سیاسی یتیم بن کر در بدر ہورہے ہوں گے.