شہباز گل

جھوٹے الزامات، گھٹیا سیاست سے نااہل لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے، شہباز گل

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور گھٹیا سیاست سے نااہل لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے.

نمل کالج اور شوکت خانم ہسپتال کے خلاف بھی پراپیگنڈہ کیا گیا ، فارن فنڈنگ کیس میں بھی نااہلوں کو منہ چھپانے پڑ رہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن یو کے میں پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ پاکستان میں شریف فیملی لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے.

منگل کو سیکرٹری جنرل نون لیگ احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نااہلوں نے پارٹی کے اکائونٹس بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیے جبکہ نوازشریف نے پارٹی کو 10کروڑ روپے دیئے اور اگلے روز4کروڑ اپنے اکاونٹ میں جمع کرلیے.

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک طرف سرٹیفائیڈ صادق و امین، ریاست مدینہ پر یقین رکھنے والے وزیراعظم عمران خان ہیں تو دوسری طرف عدالتوں سے سرٹیفائیڈ چور و جعلساز اور سیسلین مافیاز کہلائے گئے مفرور ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی لڑائی ذاتی نہیں بلکہ اس ملک کے مستقبل کی جدوجہد ہے۔