گلیمرس

فلم کو گلیمرس کی حد تک رکھنے کا قائل نہیں، نبیل قریشی

اسلام آباد:لالی وڈ ہدایتکار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ وہ فلم کو گلیمرس تک محدود کرنے کے قائل نہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم”لوڈ وےڈنگ“ کے ہداےتکار نبیل قریشی نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دروان کہنا تھا کہ وہ اپنی فلموں کو گلیمرس تک محدود نہیں رکھنا چاہتے ہیں بلکہ مختلف معاشرتی پہلو ﺅں پر فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںان کا کہنا تھا کہ فلم”لوڈ وےڈنگ“ اےک مےچور فلم ہے، ہر فلم ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور ا ب تک جتنا کام کےا ہے اس کو موجودہ پاکستانی فلموں کے مقابلےمیں ہٹ کر شائقین کے سامنے پیش کےا ہے۔ نئے پروجیکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سکرپٹ پر کام کررہے ہیں اور جلد ہی شائقین پاکستانی سینما میں کچھ منفرد دیکھ پائیں گے۔