لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے تھے زرداری پراعتبارنہ کرنا، شہبازشریف زرداری کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرباتیں کرتے رہے.
مریم نوازکی آڈیو خود سامنے آرہی ہیں پہلے خود بھی یہی کام کرتی رہیں، مریم نوازبتائیں میڈیا کے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہیں؟ ، مریم نوازکے خیال میں ہرشخص کوخریدا جا سکتا ہے؟ انہیں صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ پر معافی مانگنی چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پنجاب حکومت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان واپس آجانا چاہئے وگرنہ ان کے بھائی کو جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہی ہوگا کہ ہم تو ڈوبے صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سیاسی قیادت کومیچورہونا ہوگا۔ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔ ان کی توجہ پی ٹی آئی کی طرف ہے۔ حسان خاورنے شہبازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بارش ہو رہی ہے۔
اداسی محسوس ہوئی کہ کوئی ہیٹ اورلانگ بوٹ پہن کر تصویریں نہیں کھنچوارہا۔ بلاول بھٹو سے متعلق انھوں نے کہا کہ پنجاب کا نعرہ چلے گا کہ زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی نہیں آنے دیتے۔ بلاول لاہورآئے ہوئے ہیں شہرکا دورہ کریں۔ حسان خاورنے کہا کہ پورا سندھ کراچی سے چلانا چاہتے ہیں سندھ کی سیاست کراچی کھا چکی ہے اگرحسان خاورکوسیاست نہیں آتی تو کیا یہ سیاست سکھانا چاہتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کرپٹ تھی۔
اربوں روپے لوٹ کر لے گئے ان کے احتساب پر پی ٹی آئی برسراقتدارآئی۔ دونوں جماعتیں عمران خان کی ذات میں عیب تلاش کرلیں۔ وہ ایمان دار شخص ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں بتانا چاہتی ہیں کہ ہم ہی نہیں عمران خان بھی کرپٹ ہیں۔ اکبر ایس بابر کے کیس میں اسپیشل آڈٹ رپورٹ پرسوال پی ٹی آئی نے دیے۔
ن لیگ کہتی رہی سولہ ارب روپے کا لیکن جواب نہ دی سکی۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا ویژن ہے کہ صوبے کو ترقی کا سنٹربنائیں۔ صوبے میں سرمایہ کاری تیزی سے ہو رہی ہے پرائیویٹ سیکٹراس میں دل چسپی لے رہے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ دس اسپیشل اکنامک زون بنا رہے ہیں فسیلٹیشن سنٹر پنجاب میں سرمایہ کاروں کو وزیراعلی سیکرٹریٹ سے مدد کرے گا۔
ہمارا فوکس بزنس انوائرمنٹ پر ہے۔ سرخ فیتے کو ختم کرنے کیلئے زیرو این او سی رجیم لارہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ رسک بیس ریگولیٹری رجیم میں این او سی بغیر نقصان بزنس کو دیں گے۔ این او سی ریگولربزنس کے لئے دینا ہوگا۔ حکومت اگرایک روپے ڈالے گی تو پرائیویٹ سیکٹر بزنس کے لیے دس روپے ڈالے گی۔ حسان خاور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ انقلاب ہے۔
ہیلتھ کارڈ سے پرائیویٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ پنجاب میں وہ لوگ جنہیں کئی کئی ماہ علاج کروانا پڑتا تھا وہ بڑے اسپتالوں سے این جی او گرافی کروا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے اورسائنس ایجنسی کی ایک لیب کا ایک ارب نوے کروڑ سے افتتاح کیا گیا۔
فرانزک سائنس ایجنسی ٹریننگ لیب پہلے سے موجود تھی جس سے سندھ اورکے پی کے لوگوں کو فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹریننگ دیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ یورپی یونین سے کہا ہے کہ سری لنکا سمیت باقی ممالک کو بھی ٹریننگ دیں گے جو ملک کیلئے فخر ہوگا۔