شہباز شریف

احتساب عدالتوں میں شہباز شریف و دیگر کے خلاف ریفرنسز پر سماعت 20جنوری تک ملتوی

لاہور(لاہورنامہ)لاہور کی احتساب عدالتوں میں شہباز شریف فیملی اور دیگر کے خلاف تین مختلف ریفرنسز پر سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی گئی.

وکلاء کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اسلام آباد میں موجودگی کے باعث حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا جبکہ پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمز شہباز شریف اور دیگر ملزمان نے عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا ء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا گیا۔آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی اورامتیاز کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے جبکہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے دس گواہوں پر جرح کی گئی۔ احتساب عدالتوں نے تینوں ریفرنسز پر سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی ۔

حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے رہنما اور کارکنان حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔