یاسمین راشد

احتیاط کریں یہ نہ ہو کہ لاک ڈائون کی طرف جانا پڑے، بوسٹر ڈوز لازمی ، یاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ احتیاط کریں یہ نہ ہو کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف جانا پڑے، 2ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں اضافہ ہورہاہے۔عوام سے احتیاط کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لگوائیں،عوام کی صحت سڑکوں سیاہم ہے۔ صحت کارڈ سے تھیلسیمیا و دیگر امراض کا علاج مفت ہوگا۔

وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے۔ عوام کو صحت کی سہولت دینا وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کا فرض تھا۔ حکومت اپنے وعدے پوریکررہی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 31 مارچ تک پورے لاہور میں صحت کارڈ دے دیں گے اور خواجہ سرائوں کو بھی صحت کارڈ فراہم کریں گے۔