لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ امید ہے لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کرے گی۔
مسلم لیگ(ن)میڈیا کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔مسلم لیگ(ن)کا لاہور پریس کلب سے بہت قریبی تعلق ہے،میں ذاتی طور پر لاہور پریس کلب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں۔لاہور کی صحافی برادری سے میرا گہرا تعلق ہے۔مسلم لیگ(ن)کی لیڈرشپ نے ہر دور میں لاہور پریس کلب سے اچھے روابط قائم رکھے۔مسلم لیگ(ن)اور لاہور پریس کلب کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔