لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، یہ سانحہ مری پر بھی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں.
شہباز شریف پہلے ماڈل ٹاون میں 14 معصوم جانوں کے قتل کاحساب دیں۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ماڈل ٹان کے 14 شہدا کے لواحقین آج بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیں.
تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے معصوم بچے بلاول سے اپنا قصور پوچھتے ہیں، پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے سندھ پر حکومت کرتی آ رہی ہے لیکن تھر میں معصوم بچے علاج کے بغیر آج بھی مر رہے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ کئی دہائیوں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے مری میں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مری کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری شروع ہو چکی ہے۔