لاہور(لاہورنامہ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے جدید نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے۔
سیف سٹی پراجیکٹ انجینئرنگ اور جدید پولیسنگ کا حسین امتزاج ہے جو سکیورٹی حالات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدکار میں اضافے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے20 رکنی اساتذہ وطلباء وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر کیا۔
وفدکو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ نیوی انجینئرنگ کالج کے وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔
اس موقع پر وفد نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھاکہ سیف سٹی پراجیکٹ انجینئرنگ اور جدید پولیسنگ کا حسین امتزاج ہے۔شہر کی سکیورٹی کیلئے بین الاقوامی معیار کے جدید نظام کا نفاذ روشن مستقبل کی ضمانت ہو گا۔دورے کا اختتام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور وفدکے مابین یادگاری شیلڈ زکا تبادلہ بھی کیا گیا۔