پاکستان کو کئی قسم کے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، زرتاج گل

کراچی (لاہورنامہ) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو کئی قسم کے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان کا شمار ان پانچ افراد میں ہوتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی پر کام کر رہے ہیں.

ماحولیاتی چیلنجز
پاکستان کو کئی قسم کے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، زرتاج گل

ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات کے بارے میں ہمیں نئی نسل کو آگاہی دینا ہو گی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو مینگروز کے جنگلات کی توسیع کیلئے کام کر رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی۔

منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ گڈانی میں جہاز توڑنے کے باعث آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پائیدار ترقی کے لئے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہداف کو 2030سے پہلے حاصل کرلیں گے، گڈانی میں شپ بریک یارڈ آلودگی پھیلانے کا سب سے بڑا سبب ہے، کراچی میں بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی سمندر میں ڈالا جا رہا ہے، مینگروز کی دیکھ بھال اور اس میں اضافے کیلئے کام ہو رہا ہے، استولا آئی لینڈ کو میرین لائف پروٹیکٹڈ ایریا قرار دے دیا گیا۔