اسلام آباد(لاہورنامہ) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (آج) جمعرات کو طلب کرلی.
تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس(آج) جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کے حوالے سے وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اجلاس میں نصابی کتب کے لئے این او سی کی بروقت فراہمی کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ اجلاس میں نصابی کتب کی بروقت دستیابی اور ترسیل سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔