لاہور(ٌلاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آگئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردئیے ہیں۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیںـ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔
ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیںـ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 445 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 449,025 ہو گئی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 429,793 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6,152 ہو گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اور سرگودھا سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,080 تعداد ہو چکی ہے۔
صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18,966 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,139,182 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے 353 جبکہ راولپنڈی سے 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ننکانہ صاحب سے کوروناکے 13 جبکہ فیصل آباد سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ، بہاولپور اور شیخوپورہ سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد، راولپنڈی میں 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں مثبت کیسز کی شرح 0.2 فیصد فیصل آباد سے 0.8 فیصد جبکہ گوجرانوالہ سے 0.3فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ـ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔
عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کی دوکروڑستاسٹھ لاکھ آبادی کوکوروناسے بچاؤکی ویکسین لگائی جائے گی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔