عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف ”بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ کی جماعت قرار، عظمیٰ بخاری

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف ”بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ جماعت قراردے دیا۔عمران خان کے قیادت میں ہفتے بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس میں ٹھگوں کا اجلاس ہوتا ہے۔

کابینہ اجلاسوں اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میٹنگ عوامی مسائل کی بجائے نوازشریف اور شہبازشریف ڈسکس ہوتے ہیں۔چار سالوں سے عمران خان نوازشریف اور شہبازشریف کے نام پر چورن بیچ رہے ہیں۔جس وزیراعظم کو اسکی بیوی ڈالر مہنگا ہونے کا بتائے وہ ایٹمی ملک کو چلانے کے قابل ہو ہی نہیں سکتا۔عمران خان سے نہ سسٹم چل رہا ہے نہ ہاﺅس چل رہا ہے بلکہ ہاﺅس لرز رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل میں کہاوفاق ہو یا پنجاب ہو ہر جگہ انکو اپنے ہی ارکان پکڑ پکڑ کر لانے پڑتے ہیں۔شہبازشریف پر ایف آئی اے جھوٹا مقدمہ بنایا بشیرمیمن نے سب پول کھول دیا ہے۔عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے فرار کےلئے اب شہبازشریف کےخلاف نیا ڈرامہ کررہی ہے۔

دو سال سے نیب شہبازشریف کےخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی اب ایف آئی اے پولیٹیکل انجیئنرنگ کررہا ہے۔نیب کی طرح ایف آئی اے کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔