شاہ محمود قریشی

‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین سینٹ ہاؤس آمد

اسلام آباد(لاہورنامہ) ‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین سینٹ ہاؤس آمد ان کے ساتھ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے .
وزیر خارجہ نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی۔