لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان حق حکمرانی کا جواز اخلاقی طور پر کھو چکے ہیں۔عوام اب ایک لمحہ بھی عمران خان کو بطور وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے۔
عام آدمی کے استعمال کے ہر چیز آسمان سے باتیں کررہی ہے۔غریب کےلئے موت سستی اور روٹی مہنگی ہو چکی ہے۔حکومتی وزراءکو مہنگائی کی بجائے ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں نظر آرہی ہیں ۔جو حکومت چندے اور زکوة کا پیسہ ہضم کرلے اس سے غریب کیا توقع رکھ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا منی بجٹ عمران خان کی ناکامی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اگر سالانہ بجٹ بہتر ہوتا اور حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی تو انکو منی بجٹ لانی کی ضرورت نہ پڑتی۔پاکستان میں اسوقت بجٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔حکومت کے شاہانہ اخراجات کا بوجھ عام آدمی برداشت کررہا ہے۔
دنیا بھر کی مثالیں دینے والا وزیراعظم ماضی کی تمام باتیں بھول گیا ہے۔عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں جانے دیا جاتا ہے۔لہذا اب وقت آگیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں اور اس نالائق حکومت سے عوام کی جانب چھوڑائی جائے۔