پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

زیر تربیت موٹروے پولیس افسران کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور(لاہورنامہ) زیر تربیت نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا 80 سے زائد افسران کو سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا.

اس موقع پر وفد کو سنٹرکے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔زیر تربیت پولیس افسران کاسیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔

جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم فرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہورہاہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔بعدازاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور وفد کے مابین یادگارشیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا.