لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چندے اور زکوة سے فلاحی ادارے چل سکتے ہیں ایٹمی ملک نہیں۔چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی۔
منگترل خان کو اب گوگل بھی انٹرنیشنل بھکاری کا خطاب دے رہا ہے۔2017میں دنیا پاکستان کو 10بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کی پیشگوئیاں کررہی تھی۔پاکستان کی معیشت افغانستان ،عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کردی گئی ہے۔اب تو سٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاظل تباہی کی کفاعت شعاری مہم صرف مرغیاں،کٹے اور انڈوں تک محدود تھی۔آئی ایم ایف کی غلامی کے چکر میں پوری قوم جنگ عظیم دوئم یاد کرادی ہے۔عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف سٹیٹ بنادیا ہے۔منی بجٹ عمران خان کے چار وزراءخزانہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لولی لنگڑی حکومت سہاروں اور بیساکھیوں سے اپنے دن پورے کررہی ہے۔