لاہور(لاہورنامہ) ایف بی آر انکم ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے شوبز ستاروں کے خلاف حرکت میں آگیا،معروف گلوکارہ آئمہ بیگ بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 8کروڑ 50لاکھ سے زائد کی نادہندہ نکلیں۔ ایف بی آر نے معروف گلوکار آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا، 74آربلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں آئمہ بیگ کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کروایا گیا۔ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے ٹیکس بقایہ جات ریکور کرنے کیلئے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔