فرخ حبیب

نوجوانوں کو نئے کاروبارکیلئے 50 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیاجائیگے، فرخ حبیب

لاہور(لاہورنامہ)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو نئے کاروبارشروع کرنے کیلئے 50ارب روپے قرض تقسیم کیا جائے گے.

نوجوان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ہماری آبادی کا بہت بڑا حصہ روزگار کی تلاش میں ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیا کیے جائیں.

ہفتہ کو معاون خصوصی عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پیچھے ایک شفاف نظام ترتیب دیا گیا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب کے قرضے منظور کیے جا چکے ہیں جس میں سے تیس ارب روپے جوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، دس لاکھ کے قرضے بغیر گروی رکھوائے مل جاتے ہیں۔

دس لاکھ والے نو ہزار نئے منصوبے شروع ہوئے۔ دس لاکھ تک کا نو ارب روپے کا قرضہ دیا گیا ہے۔ اڑھائی ہزار نئے کاروبار خواتین نے شروع کیے ہیں،وزیر مملکت نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ تین ہزارنئے کاروبار سندھ میں بھی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ہیں،فرخ حبیبنے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت بائیس ہزار نئے کاروبار شروع ہو چکے ہیں جبکہ اسکل پروگرام کے تحت ایک لاکھ بچوں کو اسکالر شپس دی گئی ہیں،نوجوانوں کو نئے کاروبارشروع کرنے کے لئے پچاس ارب روپے قرض تقسیم کیا جائے گا.

انھوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن پانچ سال میں ہرچیز اپنے گھردے دیتی، پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن نے چھبیس ارب روپے تقسیم کیے۔ عثمان ڈار نے نوجوانوں کو پیلی ٹیکسی، کالی ٹیکسی اور لیپ ٹاپ جیسی سیاسی رشوت سے نکالا ہے۔