لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے قومی سلامتی کی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔قومی سلامتی پالیسی پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنا جمہوری روایات کےخلاف ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی سلامتی پالیسی پر تمام جماعتوں کا اتفاق لازمی ہے۔حکومت اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے اور اس پالیسی کو فوری پارلیمنٹ میں لے کر آئے۔