لاہور (لاہورنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث12 پروازیں متاثر ہوگئیں.
شہر میں حد نگاہ کم ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند اور سردی نے نظام زندگی کو متاثر کردیا۔لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 620 تاخیر، کویت جانے والی پرواز جے نائن 501 ، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 ،لندن جانیوالی پرواز بی اے 259 ، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 402 ،جدہ جانے والی پرواز پی اے 4722 ، دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 اور کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 ،لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 ، لندن جانے والی پرواز بی اے 258 جبکہ کراچی جانے والی پرواز پی کے303 تاخیر کا شکار ہوئی ۔ علازہ ازیں ریلوے اسٹیشن پر شدید دھند سے ٹرینوں کا نظام دھرم بھرم ہوگیا۔
ریلوے پیلٹ فارموں پر مسافر شدید سردی میں رل گے۔رپورٹ کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 8 گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس ساڑھے6 گھنٹے ، عوام ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے ،رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس5 گھنٹے ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے ، شاہ حسین ایکسپریس 4گھنٹے ، تیز گام ساڑھے 3گھنٹے ،ملت ایکسپریس3 گھنٹے ، فرید ایکسپریس3 گھنٹے ، گرین لائن ایکسپریس 3 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 3گھنٹے اور سرسید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ۔جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔