اسلام آباد(لاہورنامہ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسز میں نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا.
تفصیلی فیصلے کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی ہے،تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیو یارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے.
نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب ٹھوس شواہد پر سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے، نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثوں کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئی تھیں۔