شہباز گِل

مریم اورنگزیب کی عمران خان کے مضمون پر تنقید، شہباز گِل کا جوابی وار

اسلام آباد (لاہورنامہ)عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب کی عمران خان کے آرٹیکل پر تنقید کا جواب دیدیا۔

شہباز گِل نے لکھا کہ بی بی یہ آپ کی سمجھ سوچ اور فکری اوقات سے اوپر کی بات ہے، کہاں آپ دو دو ٹکے کے چور اور کہاں ریاست مدینہ پر فکری دانشوری کی باتیں۔انہوں نے کہا کہ ہاں چوری کے بعد مسجدوں میں چھپنا آپ سے بہتر کون جانتا ہے جیسے شریف خاندان چوری کر کے مشرف سعودی ڈیل پر مکہ اور جدہ میں جا چھپے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان دین اسلام، اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان مذہبی ایکسپلوئیٹر ہیں۔