یاسمین راشد

تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا، اب تعلیمی ادارے بند کرنا نہیں چاہتے،یاسمین راشد

لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں، صوبے میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے اور 57 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔