مری کو ضلع

وزیراعلی پنجاب نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج دے دیاگیا۔