بہاولنگر (لاہورنامہ)میاں نواز شریف ملک سالمیت کے لیے لازم و ملزموم ہیں پی ڈی ایم کا احتجاج حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے .عمران نیازی سمیت تمام وزراء کو امور حکومت چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں.
اپوزیشن اسمبلی وقت آنے پر استعفے دینگے لانگ مارچ بھی ہوگا اور نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے .سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بہاولنگر سے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین بہاولنگر کے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ سید رشید احمد شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .
انہوں نے کہا کہ سادات خاندان کی ضلع بہاولنگر کی سیاست میں اہم مقام ہے سید محمد رفیق شاہ مرحوم ضلع کی اہم سیاسی شخصیت تھے جنکے انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کو عوام کا احساس نہیں حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیدیئے اس دن حکومت کا کام تمام ہوجائیگا .
لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے ہمارا بیڑہ غرق کردیا ہے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے حکومت کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت صرف مخالفین کو کچلنے پر لگی ہے جبکہ عوام کو مہنگائی سے مارنے کا تہیہ کررکھا ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام حکومت اور اداروں کیخلاف سڑکوں پر ہوگی .